کرناٹک میں کانگریس حکومت کے گیارنٹی اسکیم کا کیا ہےسچ

تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کرناٹک میں کانگریس کی جانب دی گئی گیارنٹی پر عمل آوری کو لیکر دودھ کا دودھ پانی پانی کردیا۔ ہدنورو گاؤں میں منعقدہ انتخابی مہم کے دوران ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے وعدوں پر عمل آوری کے بارے میں وہاں پر موجود عوام سے سوال کیا۔

وزیر ہریش راؤ نے ریاست کرناٹک میں بجلی کی فراہمی، پنشن وغیرہ کی اسکیموں کے بارے میں کرناٹک میں مقیم افراد کے رشتہ داروں سے دریافت کیا۔وزیر ہریش راؤ نے ایک صنعتی کارکن اور ایک اور بی آر ایس کارکن سے کرناٹک کے لوگوں کی حالت زار کے بارے میں بات کی۔ مزدور ملیش یادو،رویندر ریڈی نے وزیر سے کہا کہ ریاست کرناٹک میں تین گھنٹے بھی بجلی ٹھیک سے نہیں آ رہی ہے۔اس علاقے کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ الیکشن 119حلقوں میں جملہ 2,290 امیدوار

Read Next

کےسی آر کی 23نومبر کو ظہیر آباد میں ریلی ،ہریش راو نے انتظامات کالیا جائزہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular