
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے قافلے کی پولیس نے تلاشی لی ۔ اتوار کو پولیس نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران ضلع میدک کے منوہرآباد منڈل کی کلکل چیک پوسٹ پر تلاشی مہم چلائی تھی ۔ اس دوران وزیر محمود علی کا قافلہ وہاں سے گزرا جس پر پولیس ان کی گاڑی کی بھی تلاشی لی ۔وزیر داخلہ نے الیکشن رولز پر عمل کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
پولیس نے وزیر کی گاڑی کے ساتھ ساتھ ان کے قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران تعاون کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہےکہ اس سے پہلے وزیر داخلہ محمود علی ، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا چکی ہے۔