
حیدرآباد۔ ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے اسکاٹ انچارج فضل علی کی خودکشی کے معاملے میں پولیس نے بیان دیا ہے۔ ویسٹ زون ڈی سی پی جویل ڈیویس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح سات بجے پیش آیا۔ وہ اپنی دختر کے ہمراہ ڈیوٹی پر پہنچے اور ان دونوں کے درمیان شخصی مسائل پر بات چیت ہوئی جس کے بعد انھوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فضل علی کی خودکشی کی وجہ معاشی مسائل ہیں، ڈی سی پی نے بتایا کہ فضل علی سبیتا اندرا ریڈی کے اسکاٹ انچارج کے طور پر خدمت انجام دیا کرتے تھے۔
فضل علی کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل علی نے بندوق پوائنٹ بلاک پر رکھ کر اپنے آپ کو گولی مار لی۔ انہوں نے حیدرآباد کے سری نگر کالونی کی ایک ہوٹل کے پاس یہ انتہائی اقدام کیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔