اسمبلی انتخابات کیلئے 3 نومبر کو جاری ہوگا انتخابی اعلامیہ

حیدرآباد کے الیکشن افسر رونالڈ روز نے کہا کہ تین نومبر کو انتخابی اعلامیہ جاری ہوگا امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریساڈینگ افسر کے دفتر کے احاطہ میں 144 دفعہ نافذ رہے گا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دروان صرف تین گاڑیاں کو اجازت ہوگی۔ اور افسر کے دفتر میں صرف پانچ افراد کو داخلہ کے اجازت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دس نومبر تک نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہے۔ 13 نومبر کو جانچ ہوگی۔ اور 15نومبر کو نام واپس لینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی قطع فہرست جاری کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا مجھے فخر ہے میں ووٹر ہوں اس عنوان کے ساتھ اسٹیکر گھرگھر جاکر بوتھ لیول افسر چسپا کرینگے۔ اور 25 نومبر تک ووٹر سلپ بھی تقسیم کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک جملہ 45 کروڑ94لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط کی گئی ہے۔‌ 172 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ 338 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں اضافہ

Read Next

زیادہ نشانات کیلیے دباؤ حیدرآباد میں طالب علم کی خودکشی

Most Popular