
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اسمبلی اور پارلیمنٹ کے ارکان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ و دوباک اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی پر چاقو کے حملہ کے پیش نظر حکومت نے سبھی اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلحال دی جا رہی 2+2 کی سیکورٹی کو 4+4 کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلع عہدیدار کو انٹیلیجنس کے ایڈیشنل ڈی جی نے ہدایت جاری کی ھے۔