زیادہ نشانات کیلیے دباؤ حیدرآباد میں طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد: کالج انتظامیہ کی جانب سے زائد نشانات کے لیے دباؤ ڈالنے پر دل برداشتہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ ویبھو ساکن اوم سائی نگر کالونی خانگی کالج میں انٹر سال اول میں زیر تعلیم تھا۔ دسویں جماعت میں اس کا پرسنٹیج 8.3 تھا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے انٹر میں زیادہ نشانات حاصل کرنے کے لیے اس پر دباؤ ڈال رہا ڈالا جا رہا تھا جس کے نتیجے میں اس نے آج پھانسی لے لی۔ طالب علم کے ارکان خاندان نے کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کالج کے سامنے احتجاج کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسمبلی انتخابات کیلئے 3 نومبر کو جاری ہوگا انتخابی اعلامیہ

Read Next

چندرا بابو نائیڈو کو ملی عارضی ضمانت، جیل سے رہا

Most Popular