
تلنگانہ سکریٹریٹ کے آوٹ سورسنگ اسٹاف نے دھرنادیا۔ان احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ ان کو تقریبا چارماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ تنخواہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کو ہراساں کیاجارہا ہے۔
سکریٹریٹ کے میڈیا سنٹر کے سامنے کئے گئے اس دھرنے میں بعض آوٹ سورسنگ خواتین اشکبار ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔