
تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہاکہ 30نومبر کو تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقون میں ہونے والے الیکشن کیلئے 2.5لاکھ سے زائد اسٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کیاجائے گا۔
۔ تلنگانہ پولیس کے 45 ہزار اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ پڑوسی ریاستوں سے 23,500 ہوم گارڈز کو بھی طلب کیا جارہاہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا‘ تلنگانہ میں دیگر یونیفارمس سرویسس کے 3 ہزار عہدیداروں کو تعینات کررہاہے۔سیکورٹی انتظامات کے لیے تلنگانہ اسپیشل پولیس کی 50 کمپنیاں اور سنٹرل ریزرو فورس کی 375 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔
وکاس راج نے کہاکہ 1,68,612 پوسٹل بیالٹس جاری کئے گئے جن میں سے 26 نومبر تک 96,526 ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک 26,660 رائے دہندوں نے ”ہوم ہوٹنگ“ سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے حق رائے دہی کااستعمال کیا ہے۔
وکاس راج نے مزید کہاکہ قانون نافذ کرنے ایجنسیوں نے ریاست بھر میں نقدی‘شراب‘سونا‘ مفت میں تقسیم کی جانے والی اشیاء کو جن کی مالیت 709 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے‘ضبط کرلیاہے۔ یہ ضبطی 9اکتوبر سے ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے کی جاچکی ہیں۔