
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم کے حصہ کے طورپر وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی شام حیدرآباد میں روڈ شو منعقد کیا۔ پی ایم ، کے روڈ شوکا آغاز آرٹی سی چوراہا سے ہوا۔ روڈ شو میں مرکزی وزیرسیاحت وبی جے پی تلنگانہ کے صدرکشن ریڈی، بنڈی سنجے،ای راجندر کے علاوہ بی جے پی کےدیگر لیڈر موجود رہے۔
مودی اپنے حامیوں، بی جے پی کارکنوں اور عوام کے خیرمقدم کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا۔ مودی پر پھول نچھاور کئے۔ مودی نے کہاکہ وہ تلنگانہ میں تبدیلی کی لہر محسوس کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی پر بڑا حملہ بولا۔ انھوں نے کانگریس کے ارکان اسمبلی کو بکاؤ مال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایم ایل ایز برائے فروخت ہیں اور وہ کامیاب ہوتے ہی بی آر ایس میں چلے جائیں گے۔
مزید کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی کی کوئی گیارنٹی نہیں ہے، کون کب بی آر ایس میں چلے جائیں، اس کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ کانگریس کا سارا بکاؤ میں بازار میں دستیاب ہے۔