
حیدرآباد: تلنگانہ میں آج اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم اختتام کو پہنچنے والی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آج تین حلقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ ورنگل اور گجویل میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
دوپہر دو بجے چیف منسٹر ورنگل کاکتیہ میڈیکل کالج کے میدان میں منعقدہ جلسہ کو مخاطب کریں گے ساتھ ہی وہ ورنگل شہر میں بی آر ایس امیدواروں کی تائید میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور وہاں سے گجویل روانہ ہوں گے۔
چیف منسٹر گجویل میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بی آر ایس کی انتخابی مہم اختتام کو پہنچے گی۔ ہم آپ کو بتا دیں کہ چیف منسٹر نے حیدرآباد کے سوا ریاست کے تمام حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔