
حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔
آج انہوں نے جکل کے بی ار ایس امیدوار ہنمنت شنڈے کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر رعیتو بندھو اسکیم ختم کر دی جائے گی اور برقی سربراہی منقطع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی اپنے وعدہ وفا نہیں کیے ہیں،کانگرس نے وعدہ کے مطابق تلنگانہ نہیں دیا اور اس میں تاخیر کی گئی۔ کے سی آر نے بتایا کہ جب انہوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی اس کے بعد کانگرس حکومت کو تشکیل تلنگانہ کے لیے مجبور ہونا پڑا۔بی آر ایس سربراہ نے بتایا کہ تشکیل تلنگانہ سے قبل دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل کا سامنا تھا لیکن اب ہر گھر نل کے ذریعہ پینے کا پانی سربرا کیا جا رہا ہے۔
کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی وہ پہلی ریاست ہے جہاں 24 گھنٹے کسانوں کو برقی سربراہی کی جا رہی ہے، اسی طرح دو مرحلوں کے تحت کسانوں کے 37 ہزار کروڑ کے قرض معاف کیے گئے۔ کے سی آر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بی آر ایس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرتی ہے۔