
حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بی آر ایس کے دوباک اسمبلی حلقہ کے امیدوار و رکن پارلیمنٹ کے پربھا کر ریڈی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت میں اس طرح کے حملوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابات کے وقت ایسے عناصر سے چوکس رہنے کی عوام بی آر ایس قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ قائدین پر اور کارکنوں پر کسی کی بھی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کے سی آر نے ریاست وزیر ہریش راو سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کیں اور پربھا کر کا بہتر سے بہتر علاج کروانے کی ہدایت دی۔