
حیدرآباد: بہوجن سماج پارٹی نے 43 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ 43 امیدواروں میں سے 26 کا تعلق بی سی، سات گا ایس ٹی، چھ کا ایس سی اور تین گا او سی طبقہ سے تعلق ہے۔
پارٹی نے کہا کہ ورنگل ایسٹ کا ٹکٹ ٹرانس جینڈر یعنی تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے کو دیا کیا گیا ہے۔ بی ایس پی نے پہلے ہی 20 امیدواروں کے ساتھ اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ آر ایس پروین کمار اس الیکشن میں سرپور حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔