
حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی اوراس کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان قانون سازکونسل میڈی گڈہ بیارج کے مشاہدہ کیلئے روانہ ہوئے۔
اسمبلی کی کارروائی کے ملتوی ہونے کے بعد چار خصوصی بسوں میں چیف منسٹر اور وزرا کی روانگی عمل میں آئی ۔ وہ دوپہر تین بجے بیارج کے پاس پہنچیں گے ۔ چیف منسٹر ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کے دورہ کے پیش نظر میڈی گڈہ کے پاسے موثر صیانتی انتطامات کئے گئے ہیں۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ وہیں سے کالیشورم پراجکٹ میں پائے جانے والے نقائص اور میڈی گڈہ بیارج کی صورتحال سے عوام کو واقف کروائیں گے ۔