تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی اچانک کل تک کیلئے ملتوی ۔

تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی اچانک کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی کیونکہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے منگل کو میڈی گڈہ بیراج کے معائنہ کا ایوان میں اعلان کیا۔ ریاستی وزر اور کانگریس اراکین اسمبلی میڈی گڈہ بیراج کے معائنہ کیلئے خصوصی بسے روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکانے مالیاتی سال 2024-25کے ابتدائی چار ماہ کے ضروری مصارف کی تکمیل کے لئے سالانہ مالیاتی گوشوارے اورمالیاتی سال 2023-24کیلئے مصارف کے ضمنی تخمینہ جات پیش کئے۔ایجنڈہ کے مطابق سالانہ مالی گوشواروں پر مباحث ہونے تھے تاہم ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

میڈی گڈہ بیراج کا معائنہ کرنے چندرشیکھرراو کوہیلی کاپٹر فراہم کرنے سی ایم کی پیش کش

Read Next

چیف منسٹر ریونت ریڈی وزرا اور ارکان اسمبلی کے ساتھ میڈی گڈہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular