طلباء کو سیل فون سے دور رہنے بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو کا مشورہ

حیدرآباد ۔سابق وزیر اور بی آرایس، کے رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ طلباء کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرناچاہئے۔

آج صنعت نگر اسپورٹس گراونڈ میں آر ایس ایم اے کے زیراہتمام سالانہ اسپورٹس میٹ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ کھیل کود طلباء کو ذہنی تناؤ سے پاک رکھنے میں سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

ساتھ ہی انھوں نے طلباء کو سیل فون سے دور رہنے کا مشورہ دیا اورکہا کہ وہ اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر مقصد پر توجہ مرکوز کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیامسافر۔ وقارآباد ریلوے اسٹیشن پرحادثہ

Read Next

منشیات کی فروخت اورسربراہی پر جانا ہوگا جیل: تلنگانہ پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular