ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیامسافر۔ وقارآباد ریلوے اسٹیشن پرحادثہ

ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آج ریاست تلنگانہ وقارآباد ریلوے اسٹیشن میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں توازن کھوجانے کی وجہہ سے گرپڑا۔ وہ ٹرین اور ریلوے پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا۔ ٹرین اس مسافر کو دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی۔ اس شخص کی شناخت رائچور کا رہنے والے ستیش کت طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس مِیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، اس نے دیکھا کہ ٹرین نکل چکی ہے وہ دوڑتا ہوا چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن کھو جانے کے نتیجہ میں ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑا۔ ٹرین اسے کافی دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی اس کے بعد ٹرین کو رکوا دیا گیا۔

ریلوے پولیس نے تقریباً دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد پلیٹ فارم توڑ کر مسافر کو بہ حفاظت باہر نکالا، حادثہ میں ستیش زخمی ہوگیا تھا اسے علاج کے لیے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ سے 7811 عازمین حج کاقرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب۔ پہلی قسط اور دستاویزات اندورن ہفتہ جمع کرنے کا مشورہ

Read Next

طلباء کو سیل فون سے دور رہنے بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو کا مشورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular