
کرکٹر ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما دوسرے بچے کے والدین بن گئے۔ انوشکا نے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ان دونوں نے ایک بیان جاری کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔
اس اطلاع کے عام ہوتے ہی مشہور شخصیات کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکبادی کے پیغامات موصول ہونے لگے۔ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ کئی ماہ سے خبروں میں ہیں بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ حاملہ ہے حالانکہ ان دونوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔