ریپ کی جھوٹی شکایت کی دھمکی دے کر رقم کا مطالبہ۔ چالباز خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ ایک چالباز بلیک میلر خاتون کو حیدرآباد کی کاچیگوڑہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ نعیمہ سلطانہ اس علاقہ کے ویمنس ہاسٹل میں مقیم تھی جو پہلے بھی بلیک میل کرکے رقم حاصل کرنے کے واقعات میں ملوث بتائی گئی ہے۔

ہاسٹل کے اونر شیام بابو نے اس کے رویہ کی اطلاع ملنے پر ہاسٹل خالی کردینے کو کہا جس پر خاتون نے 75 ہزارروپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ خاتون کا مطالبہ سن کر ہاسٹل کا مالک حیرت زدہ رہ گیا اوراس نے وجہہ دریافت کی جس پر خاتون نے بتایا کہ اگروہ رقم نہیں دے گا تو وہ اس کے خلاف جھوٹی ریپ کی شکایت درج کرواکراسے جیل کی ہوا کھلائے گی۔ ہاسٹل کے اونرنے پولیس سے شکایت کی اورپولیس نے چالباز خاتون کو گرفتارکرلیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ویراٹ کوہلی، انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بیٹے کا جنم

Read Next

تلنگانہ گورنر کا ایکس اکاونٹ ممبئی سے ہیک کرنے کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular