
حیدرآباد ۔ ماں بیٹے نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی یہ واقعہ ملکاجگیری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 65 سالہ سواروپا نامی خاتون اپنے بیٹے 35سالہ سری کانت کے ساتھ پٹیل نگر علاقہ میں مقیم تھی۔ آج ان کے گھر سے بو آنے پر پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو ماں اور بیٹے کی نعشیں پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
شبہ کیا جاتا ہے کہ تقریباً تین دن قبل انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کرودیا اورمصروف تحقیقات ہے۔