
شہرحیدرآباد میں کل شب بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔کل رات تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔منگل کو تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی لیکن شدید بارش کے بعد، حیدرآباد کے باشندے بدھ کو خوشگوار موسم سے بیدار ہوئے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد کے مطابق شہر میں صبح میں درجہ حرارت 26 اور 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، شہر کے حمایت نگر میں 40 ملی میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ بارش ہوئی، اس کے بعد گچی باؤلی میں 18.5 ملی میٹر، فلم نگر میں 18.3 ملی میٹر، اور شیخ پیٹ میں 17.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔تلنگانہ میں، ملگ ضلع کے میڈارم میں سب سے زیادہ89.8 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد منچریال ضلع کے کونڈا پور میں 66.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دیگر اضلاع جیسے نظام آباد، جگتیال، وقار آباد، پدا پلی، آصف آباد، اور عادل آباد میں 30 سے 60 ملی میٹر کے درمیان کافی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد نے ریاست میں اگلے پانچ دنوں کے دوران بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 32 اور 33 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین درجہ حرارت 23 سے 24 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔