
ریلوے پروٹکشن فورس (آرپی ایف)لنگم پلی نے سکندرآباد ڈیویثرن میں آپریشن امانت کے تحت بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے بیگ کا پتہ چلاکر اس کو حقیقی مالک کے حوالے کردیا جس میں 1.1لاکھ روپئے تھے۔
دوجولائی کو ریل میڈکے ذریعہ ایک شکایت وصول ہوئی۔ جس میں ٹرین نمبر07445لنگم پلی اسپیشل فیر ایکسپریس ٹرین میں بیگ کے لاپتہ ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ ٹرین راجمندری سے سکندرآباد کی سمت جارہی تھی۔
فوری کارروائی کرتے ہوئے آرپی ایف لنگم پلی کے عہدیداروں نے ٹرین میں بیگ کا پتہ چلایااوراسے مسافر کے حوالے کردیاگیا۔اس بیگ میں نقد رقم کے ساتھ ساتھ اہم دستاویزات بھی تھے۔اس مسافر نے ریلوے عہدیداروں سے ممنونیت کا اظہار کیا۔