
تلنگانہ حکومت نے جسٹس ایل نرسمہا ریڈی کمیشن کی میعادمیں 31 جولائی تک توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں، جوبجلی کے شعبہ کے تعلق سے سابق بی آرایس حکومت کے فیصلوں کی تحقیقات کے لیے قائم کیا گیاہے۔
ریاستی کانگریس حکومت نے 14 مارچ کو کمیشن تشکیل دیا اور اسے30جون تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاہم جسٹس نرسمہا ریڈی کی 7 اپریل کو شروع کی گئی تحقیقات ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن بھدرادری اور یادادری تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں اور چھتیس گڑھ سے 1000 میگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدوں کی جانچ کر رہا ہے۔