تلنگانہ:بجلی گرنے سے دو افرادہلاک

ضلع میدک میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے شمناپورگاوں میں پیش آیا۔یہ دوافراد جنگل سے لکڑیاں لانے کے لئے گئے تھے تاہم رات دیرگئے تک بھی واپس نہیں ہوئے جس پر مقامی افراد نے کل شب ان کی تلاش شروع کی جس میں ان کوناکامی کا سامنا کرناپڑا تاہم صبح میں ان کی تلاش کے کام کا احیا کیاگیا جس میں ان دونوں کی لاشیں، پہاڑی پر پائی گئیں۔ان کی شناخت 50سالہ سدئیا اور22سالہ نندو کے طورپر کی گئی ہے۔ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیراعلی تلنگانہ سے ومسی کرشنا ایم پی کی ملاقات

Read Next

شہرحیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کو 8جون کو مچھلی کی دوائی کھلائی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular