
حیدرآباد:چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے حامیوں نے ریونت ریڈی کے آبائی شہر کونڈاریڈی پلی میں دو خاتون صحافیوں سریتھا اور وجیا ریڈی پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر گالی گلوچ کی، ان کے فون اور کیمرے چھین لیے اور ان پر حملہ کیا۔
تلنگانہ کی دس سالہ تاریخ اور متحدہ آندھرا پردیش کی ساٹھ سالہ تاریخ میں خاتون صحافیوں پر یہ پہلا جسمانی حملہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران تلنگانہ میں صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سلسلہ وار حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
10 جولائی کو، زی تلگو کے ایک رپورٹر کو پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی میں کوریج اسائنمنٹ کے دوران روکا اور گھسیٹ گھر گاڑی میں بیٹھادیا تھا۔ یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد پیش آیا جب TV9 کے ایک صحافی کو پولیس حکام نے رپورٹنگ کرنے سے روک دیا تھا۔
مزید برآں، بالکم پیٹ مندر میں ایک تکلیف دہ واقعہ میں 10TV کی ایک خاتون رپورٹر کو پولیس نے بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔ افسران کو خاتون کے حاملہ ہونے اور دھکا نہ دینے کی التجا کرنے کے باوجود، اسے مبینہ طور پر کہا گیا کہ وہ اپنا حمل ثابت کرے۔ ایک اور معاملے میں سینئر صحافی ریوتی کے خلاف بجلی بند ہونے کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
2 Comments
[…] […]
[…] […]