غیرمشروط فصل قرض معافی کی مانگ۔ کے ٹی آر کی قیادت میں بی آر ایس کا ریاست گیر احتجاج

حیدرآباد: بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے جمعرات کو تلنگانہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ کانگریس حکومت تمام کسانوں کے لئے غیر مشروط زرعی قرض کی معافی کو نافذ کرے۔

بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے تارکا راما راؤ کی طرف سے دی گئی کال پر پارٹی کارکنوں نے منڈل اور حلقہ کے ہیڈکوارٹرس میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ 2 لاکھ روپے تک کے قرضوں کی معافی کا وعدہ پورا کرے۔

ادھراحتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے تلنگانہ کے مختلف حصوں میں بی آر ایس کے کئی قائدین کو گرفتار کرلیا۔ کے ٹی آر نے سابق وزیر پی سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ چیوڑلہ میں احتجاج کی قیادت کی۔ انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تمام کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے بغیر کسی شرط کے معاف کیے جائیں۔

کے ٹی آر نے حکومت پر غیر ضروری شرائط عائد کرنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے پر تنقید کی جس سے بہت سے کسانوں کو راحت نہیں ملی۔ قرضوں کی معافی کے دعوؤں کے باوجود حکومت کے متضاد بیانات نے کسانوں میں الجھن اور پریشانی پیدا کردی ہے۔ بی آر ایس نے اس وقت تک اپنی لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ قرض کی معافی کو بغیر شرائط کے لاگو نہیں کیا جاتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں گرام پنچایتی انتخابات کی تیاریاں

Read Next

کونڈاریڈی پلی میں ریونت ریڈی کے حامیوں نے خاتون صحافیوں پر حملہ کیا

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular