ووٹوں کی گنتی کے انتظامات پر تلنگانہ پولیس سربراہ کی کمشنران پولیس اور ایس پیز کےساتھ ویڈیو کانفرنس

حیدرآباد ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے پولیس ملازمین کو ووٹوں کی گنتی کے موقع پر تمام تر احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے آج تمام اضلاع کے کمشنران پولیس اور ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

ڈی جی پی نے ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے پاس بندوبست کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ان مراکز کے پاس سخت ترین صیانتی انتظامات کیے جائیں اور نظر رکھی جائے، ساتھ ہی انجنی کمار نے ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے اندر بھی نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔
انجنی کمار نے کہا کہ آخری راؤنڈ میں تجسس کا امکان رہتا ہے اس وقت مزید چوکسی اختیار کی جانی چاہئے۔ ڈی جی پی نے ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے پاس کسی کو بھی جمع نہ ہونے دینے کیلئے پکٹس ڈالنے اور زائد دستوں کو متعین کرنے کی ہدایت دی۔
تلنگانہ ڈی جی پی، نے یہ بھی کہا کہ منتخب ہونے والے امیدوار کامیابی کی ریالیاں پرامن طور پر نکالیں اس بات کا خیال رکھا جائے اور مخالفین کے درمیان مخاصمتی حملوں کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن 30 نومبر کو ہوئے اور ووٹوں کی گنتی اتوار 3 ڈسمبر کو ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ووٹر سلپ کے ساتھ کانگریس امیدوار کے پمفلیٹس کی تقسیم مقدمات درج

Read Next

میرے والد میرے ہیرو‌۔ کویتا کا جذباتی ٹویٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular