
حیدرآباد۔ سٹی پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے الزام میں بعض افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق چمپا پٹ علاقہ میں محمد شعیب نامی نوجوان ووٹر سلپس کے ساتھ کانگریس پارٹی کے پمفلٹس تقسیم کر رہا تھا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
اسی طرح چمپا پیٹ علاقہ میں راکیش کمار اور سریش ریڈی کے خلاف کانگریس پارٹی کے ایل بی نگر کے امیدوار کی تصویر کے ساتھ ووٹر سلپ اور پمفلٹس تقسیم کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک اور معاملہ میں پرشانت، راگھویندرا اور یادگیری کے خلاف بھی ووٹر سلپ کے ساتھ کانگریس پارٹی کے پمفلٹس تقسیم کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔