غلیل سے وندے بھارت ٹرین کا شیشہ توڑنے پر ایک شخص گرفتار

غلیل سے بٹیر کا شکار کرنے کی کوشش کے دوران اتفاقی طورپر غلیل میں رکھاگیاپتھروندے بھارت ٹرین سے ٹکراگیا۔ اس شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ہری بابو نامی شخص ،بٹیرکا شکار کرتے ہوئے گذاراکرتا ہے۔ اسی کے حصہ کے طورپر اس نے اپنے غلیل سے بٹیر کانشانہ لگانے کی کوشش کی تاہم اس کا نشانہ خطاہوگیا اور غلیل میں رکھاپتھر وہاں سے گذرنے والی وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکراگیا۔ یہ ٹرین وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی تھی۔اس واقعہ میں ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو گرفتارکرلیا۔اس نے پولیس سے کہا کہ وہ حالت نشہ میں تھا۔اس کا نشانہ خطاہوگیا، اورغلطی سے ٹرین کے شیشہ ٹوٹ گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں کہرکی چادر۔گاڑی سواروں کو مشکلات

Read Next

لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں،تلنگانہ بی جے پی میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular