حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں کہرکی چادر۔گاڑی سواروں کو مشکلات

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں صبح اورشام کے اوقات میں کہرکی چادرچھائی رہ رہی ہے۔ حیدرآباد اوراس کے مضافاتی علاقوں شمالی تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کہر چھائے جانے کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریاست کے اضلاع عادل آباد،آصف آباد،منچریال،بھدرادری کتہ گوڑم، نرمل،کھمم،نلگنڈہ، سوریاپیٹ،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری اور میدک میں کہر کی شدت میں اضافہ کےپیش نظر کے ان اضلاع کے عہدیداروں کو چوکس کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ ریاست کے بیشتر مقامات پر اسی طرح کی صورتحال آئندہ دو دنوں تک برقراررہے گی۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 11تا14ڈگری سلسلیس کے درمیان درج کیاجارہا ہے۔ رات دو بجے کے بعد کہر دیکھی جارہی ہے اورحد نظرکمزورہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں تلنگانہ کے بعض اضلاع اور حیدرآباد میں کہر کی وجہہ سے سڑک حادثات بھی پیش آر ہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی نے گرم گرم پانی شوہر پرڈال دیا

Read Next

غلیل سے وندے بھارت ٹرین کا شیشہ توڑنے پر ایک شخص گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular