
حیدرآباد کے نواحی علاقہ معین آباد کے کنکامامڈی میں زیرتعمیر انڈور اسٹیڈیم کی دیوار اور سلاب گر جانے سے 3 مزدور ہلاک اور دیگر12 مزدور زخمی ہوگئے۔
مزدور تعمیراتی کاموں میں مصروف تھے اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ۔امداد اور راحت کاری انجام دی۔اس دوران دو نعشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ڈی سی پی راجندر نگر نے بتایا کہ مہلوک مزدوروں کا تعلق ریاست بہار اور مغربی بنگال سے ہے۔