
تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ نے کانگریس اور بی جے پی دونوں قومی پارٹیوں کو تنقید کانشانہ بنایا۔ دونوں پارٹیوں کو عوام سے ووٹ پوچھنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو جی ایس ٹی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے جی ایس ٹی کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے جس سے عام آدمی کا زندگی بسر کرنا دو بھر ہو گیا ہے۔
دوباک اسمبلی حلقہ میں 26 نومبر کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا جلسہ عام منعقد ہونے والا ہے جس کے پیش نظر وزیر ہریش راؤ نے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین مرکزی حکومت سے لڑ کر فنڈس حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت ریاست کے قائدین پر بھروسہ نہیں کرتی ہے ایسے ریاست کے بی جے پی قائدین پر عوم کس طرح بھروسہ کریں گے۔