گانجہ کی منتقلی: نلگنڈہ پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار

نلگنڈہ: پولیس نے غیر قانونی گانجہ منتقل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین سے 73.825 کلو گرام گانجہ، 5 موبائل فون اور ایک کار ضبط کی گئی۔ نلگنڈہ ڈی ایس پی شیوارام ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات بتائی۔

گئی۔ نلگنڈہ ڈی ایس پی شیوارام ریڈی نے کہا کہ پولیس نے تلنگانہ میں منشیات کو ختم کرنے کی خصوصی مہم کے حصہ کے طور پر مہم چلارہی ہے۔ وجئے واڑہ-حیدرآباد قومی شاہراہ سے گانجہ منقتل کرنے کی اطلاع پر کورلاپہڈ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا تو گانجہ پکڑا گیا۔

ضبط شدہ گانجے کی مالیت تقریباً 18,45,625 روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزم اشوک کمار، دیپو کمار اور سشما رائے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی گانجہ فروخت کرے گا یا لے جائے گا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

چیف منسٹر کی کانفرنس کے دوران تلنگانہ سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ، خدمات متاثر

Read Next

کے ٹی آر، نے ایل بی نگر رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی کی عیادت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular