کے ٹی آر، نے ایل بی نگر رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی کی عیادت کی

حیدرآباد: بھارت راشٹر سمیتی کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے ایل بی نگر کے ایم ایل اے دیوی ریڈی سدھیر ریڈی کی عیادت کی ۔ کے ٹی آر نے سدھیر ریڈی کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے جانکاری حاصل کی ۔ سدھیر ریڈی گزشتہ کچھ دنوں سے بیمارہیں۔

بدھ کے روز کے ٹی آر نے ایم ایل اے سدھیر ریڈی کی عیادت کی جو حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر حضورآباد ایم ایل اے پیڈی کوشیک ریڈی، بی آر ایس پارٹی خانہ پور حلقہ انچارج بھوکیا جانسن نائک، سدھیر ریڈی کی بیوی کملا اور دیگر موجود رہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گانجہ کی منتقلی: نلگنڈہ پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار

Read Next

کرناٹک حکومت کا اہم فیصلہ، پرائیویٹ اداروں میں گریڈ سی اور ڈی ملازمت کیلئے مقامی لوگوں کو100 فیصد ریزرویشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular