
بی آرایس لیڈر، اور ایل بی نگر ، ایم ایل اے دیوی ریڈی سدھیریڈی نے واضح کیا کہ پارٹی کی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہاکہ وہ طاقتور اپوزیشن کا رول ادا کریں گے۔
سدھیر ریڈی نے کانگریس حکومت کو عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل آوری کی خواہش کی۔ رکن اسمبلی نے ان کی جانب سے پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے لیے پارٹی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ افواہ پھیلائی جا رہی تھی کہ سدھیر ریڈی بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کے منصوبہ رکھتے ہیں۔ جس پر آج انہوں نے اپنا بیان دیا ہے۔