
ضلع ہنمکنڈہ میں آرٹی سی بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ بے قابو بس سڑک سے کھیتوں میں اتر گئی۔ یہ حادثہ آج صبح اوگلا پور کے پاس پیش آیا۔ ورنگل 2 ڈپو کی آر ٹی سی بس ہنمکنڈہ سے ایٹورو ناگارم کی سمت جا رہی تھی کہ او گلاپور کے پاس بس اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے کھیتوں میں اتر گئی۔
بس میں سوار بعض مسافرین معمولی طور پر زخمی ہو گئے انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے وقت بس میں جملہ 68 مسافرین سوار تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور آر ٹی سی کے عہدیدار مقام واقع پر پہنچ گئے مزید تحقیقات جاری ہے