تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کا استعفی منظور نہیں ہوا: راج بھون

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے چیرمین بی جناردھن ریڈی کا استعفی منظور نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں راج بھون کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ راج بھون نے واضح کیا ہے کہ جناردھن ریڈی کا استعفی منظور کیے جانے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے اور اس تعلق سے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے چیرمین جناردھن ریڈی نے کل چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد اپنا استعفی گورنر کو پیش کر دیا تھا۔ راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت گورنر پدو‌چیری کے دورے پر ہیں اور گورنر کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پارٹی تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سدھیر ریڈی

Read Next

حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنرس کے تبادلے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular