میدک: دن دہاڑے کار کا شیشہ توڑ کر 5 لاکھ کی چوری

ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں دن دہاڑے کار کا شیشہ توڑ کر رقم کی چوری کرلی گئی۔ یہ واقعہ چیگنٹہ منڈل مستقر میں سیتارام نگر کالونی میں جمعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق وشنو وردھن ریڈی نامی شخص نے یونین بینک سے پانچ لاکھ روپئے نقد رقم نکالی تھی۔ وہ رقم لے کر کار میں گھرپہنچے، کار گھرکے سامنے پارک کی اوروہ رقم کارمیں رکھ کر چائے پینے کیلئے گھرمیں داخل ہوئے۔

اسی دوران نامعلوم سارقین نے کار کے شیشہ توڑ کر رقم کی چوری کرلی اورفرار ہوگئے۔ وشنو وردھن ریڈی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سید عظمت اللہ حسینی تلنگانہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

Read Next

ذات پات کا جامع سروے کروانے سے متعلق تلنگانہ اسمبلی میں قرارداد منظور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular