تلنگانہ:چھوٹے بھائی کی محبت کی شادی۔بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا

چھوٹے بھائی کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی پر بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نواب پیٹ سے تعلق رکھنے والا پی اُدے نامی نوجوان اسی گاوں سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے تھے تاہم ان دونوں کے ارکان خاندان نے اس سے انکار کردیا جس پر یہ دونوں گھرسے فرارہوکرحیدرآباد پہنچے کر دونوں نے شادی کرلی۔

لڑکی کا بھائی انجیت ، اُدے کے مکان پہنچا ۔اور اُدے کی غیر موجودگی پر اس نے اُدے کے بڑے بھائی ناگیش پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔

ناگیش کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

لوک سبھاانتخابات۔ حلقہ اسمبلی کی سطح پر اجلاس منعقد کرنے بی آر ایس کا منصوبہ

Read Next

آندھرا پردیش میں 42 دنوں سے جاری آنگن واڑی ورکرس کی ہڑتال ختم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular