آندھرا پردیش میں 42 دنوں سے جاری آنگن واڑی ورکرس کی ہڑتال ختم

آندھرا پردیش میں آنگن واڑی ورکرس نے ہڑتال ختم کردی۔ ریاستی حکومت نے پیر کو رات دیر گئے ان کے اہم مطالبات کو پورا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ جس کے ساتھ ہی گزشتہ 42 دنوں سے ریاست گیر ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر تعلیم بی ستیہ نارائنا اور حکومت کے مشیر (عوامی امور) ایس رام کرشنا ریڈی کے ساتھ ملاقات کے بعد، یونین کے لیڈروں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے ان کے بعض مطالبات پر مثبت جواب دیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونین لیڈروں نے وضاحت کی کہ حکومت جولائی میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے معاملے پر غور کرنے اور انہیں تحریری طور پر یقین دہانی کروانے کیلئے راضی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا گیا کہ وہ احتجاج کے دوران عملے کے خلاف درج مقدمات واپس لے اور ان کی تنخواہیں بھی ادا کرے جس پر ستیہ نارائنا نے انہیں بتایا کہ اس مسئلہ کو وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علم میں لایاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنگن واڑی عملے کی سبکدوشی کی عمر کو 62 سال تک کرنے اور ان کے لیے وائی ایس آر بیمہ کی سہولت میں توسیع کرنے پر راضی ہے۔ حکومت نے آنگن واڑی ورکرس کی سبکدوشی کے فوائد میں اضافہ کرنے سے بھی اتفاق کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:چھوٹے بھائی کی محبت کی شادی۔بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا

Read Next

تلنگانہ میں رشوت لیتے ہوئے محکمہ آبکاری کا انسپکٹر پکڑا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular