
تلنگانہ کے ضلع کھمم کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم شدید طورپر زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے ٹیکولاپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک اسکول بس کو لاری نے پیچھے سے ٹکردے دی۔
اس حادثہ کے وقت بس میں تقریبا30بچے سوارتھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ بس یوٹرن لے رہی تھی کہ لاری اس سے ٹکراگئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ لاری کے ڈرائیور کے وقت پر بریک لگانے سے ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔
زخمی طالب علم کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔