
حیدرآباد۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے۔ حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس سرینواس ریڈی ہوں گے۔ جبکہ سائبر آباد کے کمشنر پولیس کے طور پر اویناش موہنتی کو مقرر کیا گیا ہے۔ رچہ کنڈہ کمشنر پولیس سدھیر بابو ہوں گے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت کمشنر پولیس حیدرآباد کے طور پر خدمات انجام دینے والے سندیپ شنڈالیہ کو نارکوٹک بیورو کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ تاحال سائبر آباد اور رچہ کنڈہ کمشنران پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اسٹیفن رویندرا اور ڈی ایس چوہان کو ڈی جی پی آفیس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔