تلنگانہ:سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افرادشدید زخمی

ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے رامیشورم بنڈہ دیہات کے قریب آوٹررنگ روڈ پر اُس وقت پیش آیاجب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ تیز کارڈیوائیڈر سے ٹکراکر الٹ گئی۔

تمام زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔میڑچل سے پٹن چیرو روانگی کے دوران تیزرفتاری کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کاسبب بنی کار کو وہاں سے ہتاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ: ضلع نظام آباد کے ایک اسکول میں 38جڑواں بچے زیرتعلیم

Read Next

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز۔ تاخیر سے پہنچنے والے طلبا امتحان لکھنے سے محروم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular