انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز۔ تاخیر سے پہنچنے والے طلبا امتحان لکھنے سے محروم

حیدرآباد ۔ تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغازہوا۔ انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے جملہ 9 لاکھ 80 ہزار 978 طلبا امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔ ریاست گیر سطح پر امتحانات کےلئے ایک ہزار 521 مراکز قائم کئے ہیں ۔

ان امتحانات میں سال اول کے 4,78,718 طلبہ نے دوسری زبان کے پیپر-1 (تلگو، ہندی، اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، مراٹھی اور کنڑ) کا امتحان دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے دوسری زبان کے پرچہ 1 کے سوالیہ پرچے کے قرعہ اندازی میں سیٹ اے حاصل کیا۔

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 5,02,260 طلباء کے امتحانات جمعرات سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے 1,521 مراکز بنائے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 27,900 نگران تعینات کیے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ایک منٹ کی تاخیر پر بھی طلبا کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ ان قواعد کی وجہ سے ریاست گیر سطح پر تاخیر سے پہنچنے والے طلبا کو مایوسی ہوئی ۔

حیرآباد کے مضافاتی علاقہ قطب اللہ پور میں چار طلبا تاخیر سے پہنچے تھے انھیں امتحان ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، اسی طرح ضلع سد ی پیٹ کے مستقر میں واقع گورنمنٹ ہوائز کالج میں تاخیر سے آنے والے دو طلبا کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ بھینسہ گورنمنٹ جونیر کالج میں بھی دو طلبا تاخیر سے پہنچے تھے۔جنہیں امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی گئی

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افرادشدید زخمی

Read Next

حیدرآباد کے مضافات میں قتل کی واردات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular