
سنگارینی کالریز کے انتخابات کیلئے پولنگ 94فیصد ریکارڈ کی گئی ۔رائے دہی پرامن طورپر ہوئی۔ 11 ڈیویژنوں میں صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ 13 مزدور تنظیمیں میدان میں ہیں۔
پدا پلی‘ منچریال ‘ کومرابھیم آصف آباد‘ بھوپال پلی ‘ بھدرا دری کتہ گوڈم‘ کھمم اضلاع میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ جملہ 39 ہزار 775 ورکرس حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے ہیں۔ انتخابات کے لئے 84 پولنگ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔