گدوال ایم ایل اے کی کانگریس میں شمولیت کی مخالفت،سیل فون ٹاور سے کود جانے کی دی دھمکی

بی آر ایس لیڈر و گدوال ایم ایل اے کرشنموہن ریڈی کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ اسی دوران میں زیڈ پی کی چیئرپرسن سریتا کے حامی ایم ایل اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہےکہ وہ کسی بھی حالت میں ایم ایل اے ، کو کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ پارٹی قائدین نے درخواستیں زیڈ پی چیئر پرسن سریتا تروپتیایا کو سونپ دیں۔

سریتا تروپتیہ کے حامی 25سالہ پرساد نے جمعرات کو سیل ٹاور پر چڑھ کر ضلعی مرکز کے علاقے نالہ گنٹا میں انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔انھوں نے دھمکی دی کہ اگر ایم ایل اے کرشنموہن ریڈی کو پارٹی میں شامل کیا گیا تو وہ ٹاور کے اوپر سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دیں گے۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور پرساد کو نیچے لانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر کانگریس کارکن بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔

تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار ملنے کےبعد اپوزیشن پارٹی بی آر ایس ، کے ٹکٹ پر منتخب کئی ایم ایل ایز اور دیگر لیڈر کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ اور مزید عوامی نمائندے کانگریس میں شامل ہونےکا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن کانگریس کی موجودہ لیڈرس دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت کی مخالفت کر رہےہیں۔ اس سلسلے میں ایم ایل سی ، جیون ریڈی نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جیون ریڈی نے اپنی حریف سنجے کی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔ اور انھیں منانے کے لئےپارٹی ہائی کمان نے دہلی طلب کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیشو راو نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے دیا استعفیٰ

Read Next

حیدرآباد کلکٹر نے نیلوفر ہاسپٹل کا کیا دورہ ،مختلف امراض کے شکار بچوں اور ان کے والدین سے کی بات چیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular