
کے کیشو راؤ نے جمعرات کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑکو سونپ دیا۔ تلنگانہ تحریک کے دوران کے کیشو راو کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت کے علاوہ سی ڈبلیو سی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی آر ایس میں شامل ہوئے تھے۔
بی آر ایس نے کیشو راو کو راجیہ سبھا ممبر بنایا تھا۔ اور پارٹی میں سکریٹری جنرل کا عہدہ دیا تھا۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے دوران کیشوراو بی آر ایس کو چھوڑ دیا تھا۔ کیشو راو کی بیٹی جی ایچ ایم سی میئر ہیں انھوں نے بھی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
کیشو راو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگےسے بدھ کو دہلی میں ملاقات کرکے کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پارٹی بدلنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ کیشو راؤ پارٹی چھوڑنے کے بعد راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہےکہ کیشو راو کو کانگریس میں کوئی اہم عہدہ دیا جائےگا۔