تلنگانہ کے سوریاپیٹ میں ضعیف خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

ضعیف خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی، یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں پیش آیا۔بتایا جا رہا ہےکہ ضعیف خاتون تنہا زندگی گزارتی تھی ۔ پچیانامی شخص جو کسی کام سے ملاقات کیلئے ضعیف خاتون کے گھر گیا تھا اس نے دیکھا کہ ضعیف خاتون مردہ حالت میں تھی۔

مقامی افرادنے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مشتبہ موت کا معاملہ درج کیا اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے حضور نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے تیگلا رامیاگوڑم گاوں میں رہنے والی لیلماں کا شوہر وینکٹیشورلو چند سال پہلے چل بسا۔اس کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ دو بیٹے ٹیچرہیں۔ ایک حیدرآباد میں کام کر رہا ہے، دوسرا نلگنڈہ میں ہے اور بیٹی حیدرآباد میں مقیم ہے۔ پولیس نے خاتون کے بیٹے سیدولو کی شکایت کی بنیاد پر جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ۔ جنوری میں غیرمعمولی موسم ہونے کی محکمہ موسمیات نے کی پیش قیاسی

Read Next

اے پی میں سڑک حادثہ،تلنگانہ کا ایک شخص ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular