معطل شدہ ڈی ایس پی پرنیت راو گرفتار، ایس آئی بی چیف پولیس تحویل میں

اہم سرکاری ریکارڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیشل انٹلی جنس برانچ (ایس آئی بی) کے سابق ڈی ایس پی پرنیت راوکو گرفتارکرلیا گیا۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اسے حاضر عدالت کیا۔ عدالت نے اسے 14 دن کے لئے ریمانڈ پر دے دیا جس کے بعد اسے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔

پرانیت راو پر الزام ہے کہ اس نے ایس آئی بی کے اہم ریکارڈس کو نقصان پہنچایا۔ اس سلسلہ میں اس کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ محکمہ جاتی تحقیقات میں شواہد کی دستیابی کے بعد پرانیت راوکو 4 مارچ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں رشوت خور ملازمین کے خلاف 24 گھنٹے شکایت کی سہولت

Read Next

مہاراشٹرا کے تاریخی شہر احمد نگر کا نام بھی تبدیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular