مہاراشٹرا کے تاریخی شہر احمد نگر کا نام بھی تبدیل

ریاست مہاراشٹرا میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ قبل ازیں اورنگ آباد اورعثمان آباد کے نام تبدیل کردئیے گئے تھے اب تازہ طورپراحمد نگر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا۔ اورنگ آباد و عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کو قانونی شکل دینے کے بعد اب مہاراشٹرا حکومت نے ایک اور تاریخی شہر احمد نگر کا بھی نام تبدیل کر دیا ہے۔

ریاستی کابینہ کے فیصلہ میں احمد نگر شہر کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام ’پنیہ شلوک اہِلیا دیوی نگر‘ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ممبئی کے آٹھ لوکل ریلوے اسٹیشنوں کے ناموں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ نام انگریزوں کے دور حکومت میں رکھے گئے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

معطل شدہ ڈی ایس پی پرنیت راو گرفتار، ایس آئی بی چیف پولیس تحویل میں

Read Next

لوک سبھا الیکشن،بی آر ایس نے مزید 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular